ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی مقرر

شہریار آفریدی کو پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہریار آفریدی کو پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا۔

اس سے قبل فخر امام بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی ذمہ داریاں نبھارہے تھے تاہم وفاقی وزیر بننے کے بعد انہوں نے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فخر امام کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی مقرر کردیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے بعض وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کیے تھے، فخر امام کو کابینہ میں شامل کر کے وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سیکورٹی تعینات کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں