ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: لاک ڈاؤن میں کھلنے والے شعبوں کیلئے اہم گائیڈ لائنز جاری

کراچی: محکمہ داخلہ نے لاک ڈاؤن کے دوران کھلنے والے تمام شعبوں اور صنعتوں کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔ گائیڈلائنز کے مطابق نزلے اور بخار والے افراد خصوصاً باہر نہ آئیں، فیکٹریوں اور کاروباری مقامات پر تھرمل گنز لگائی جائیں اور کمپنی میں آتے وقت ہاتھ صاف کیے جائیں، تمام سامان سینیٹائز کیا جائے جب کہ اسٹاف کو کورونا اور صفائی ستھرائی پر بریفنگ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق گائیڈلائنز میں کہا گیا ہےکہ 55 سال سے بڑی عمر افراد کو کام پر نہ بلایا جائے، ورکرز ماسکس اور گلوز استعمال کریں گے جب کہ کام کے دوران فاصلہ انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ نماز کے مقام پر کوئی دری یا قالین نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں