ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ کو نجیب ہارون کو منانے کا ٹاسک دے دیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کو منانے کے لیے گورنر سندھ عمران اسمائیل کو اہم ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گورنر سندھ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجیب ہارون پی ٹی آئی کے بانی اراکین میں سے ہیں لہٰذا ان کے گلے شکوے دور کیے جائیں۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤن نے جنیب ہارون سے رابطے شروع کردیے ہیں جبکہ انہیں وزیراعظم کا اہم پیغام بھی پہنچا دیا گیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسمائیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نجیب ہارون پارٹی کا اثاثہ ہیں، ہر صورت ان کو منایا جائے گا۔

خیال رہے کہ نجیب ہارون نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 256 سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نجیب ہارون نے مستعفی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً 20 ماہ کا عرصہ گزر گیا لیکن میں اپنے حلقے کے لیے کچھ نہ کرسکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں