ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان میں گھروں پر رہنے والوں کیلیے نقد رقم کا اعلان

ٹوکیو: جاپان میں گھروں پر رہنے والے ہر شہری کو ایک لاکھ ین یعنی 930 امریکی ڈالر نقد دیے جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالت کے دوران گھر سے باہر نہ نکلنے والے ہر شہری کو ایک لاکھ ین یعنی 930 امریکی ڈالر نقد دیے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہلک وبا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت سماجی فاصلہ اختیار نہ کرنے کے باعث کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم ٹوکیو سمیت جاپان کے 7 مختلف حصوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں