ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران:بم اور میزائل سے لیس ڈرون طیارے فوج کے حوالے

تہران (صباح نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے کثیرالمقاصد ڈرون طیاروں کی بڑی کھیپ فوج کے حوالے کر دی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں گزشتہ روز کثیر المقاصد کرار اور ابابیل تھری ڈرونز اور جیٹ طیاروں کو فوج کے حوالے کر دیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع جنرل حاتمی نے کہا کہ یہ ڈرون طیارے جو دفاعی صنعت، یونیورسٹیوں اور نالج بیسڈ کمپنیوں کی کاوشوں سے تیار کیے گئے ہیں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں، یہ ڈرون ایران کی سرحدوں کے اطراف میں وسیع علاقوں تک دشمن کی نقل و حرکت کا پتا لگا سکتے ہیں، ڈرون طیاروں میں مختلف قسم کے بم اور میزائل سے لیس ہونے کی صلاحیت بھی موجود ہے جس کے پیش نظر انہیں جنگی کارروائیوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، ڈرون طیارے45ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتے ہیں اور ان میں مسلسل 3 گھنٹے تک پروز کرنے پر قادر ہیں اور با آسانی 15 سو کلومیٹر کی دوری تک اپنا مشن بخوبی انجام دے سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں