ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : سپر اسٹور میں کورونا کا کیس نکل آیا، اسٹور بند

کراچی کے میٹرو سپر اسٹور کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسٹور کو بند کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یہ کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے والا پہلا سپر اسٹور ہے جو کراچی میں یونی ورسٹی روڈ پر واقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹور کی انتظامیہ نے اسے بند کرنےکا نوٹس گیٹ پر لگا دیا ہے جس کے مطابق اسٹور کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سفاری سپر اسٹور کے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

سپر اسٹور کے ایک اہلکار کا کہنا تھاکہ اسٹور خود بند کیا ہے تاکہ خریداروں کی حفاظت ہو، عملے کے 90 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کر کیے گئے اور سپر اسٹور میں فیومیگیشن کا عمل جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں