ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک نے گھریلو صارفین کو قسطوں کی سہولت دے دی

کراچی: کے الیکٹرک نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بلوں کی ادائیگی کے لیے اقساط کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سنگل فیز کے رہائیشی صارفین مارچ، اپریل اور مئی کے بل تین ماہانہ اقساط میں، نومبر، 2020 تک ادا کر سکتے ہیں، یہ سہولت تمام سنگل فیزوالے گھریلو صارفین کو دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بلوں کی تقسیم کا کا م پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے ۔ بل ایس ایم ایس کے ذریعے اور کے الیکٹرک کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ تشویش ناک صورت حال میں صارفین کوآسانیاں فراہم کرنا ہے۔ فیصلہ وزیر اعظم کے کورونا ریلف کے اعلان کے مطابق کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں