ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجروں کا حکومت سے ریلیف پیکیج کا مطالبہ

ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بندش کے سبب آل پاکستان انجمن تاجران نے وفاقی حکومت سے ریلیف پیکیج کا مطالبہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر پریشانی سے دو چار ہیں، لہٰذا ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اجمل بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ریلیف پیکیج نہیں تو کم از کم لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے، تاجر حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہفتے میں چار دن کاروبار کھولنے کی اجازت دے اور ایس او پیز بنائیں کہ جن کے تحت خواتین، بچوں اور بزرگوں کو مارکیٹ آنے کی اجازت نہ ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں