ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق قومی باکسر انٹر نیشنل ریفری و جج عبدالغنی درویش کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہید زائد حسین بلوچ باکسنگ کلب کے عہدیداروں نے پاکستان کے سابق قومی باکسر انٹر نیشنل ریفری و جج عبدالغنی درویش کے انتقال پر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ باکسنگ کی خد مت کی مرحوم الائیڈباکسنگ کلب عثمان آباد کے بانی بھی رہے مرحوم کے انتقال پر پاکستان باکسنگ کو بہت بڑا نقصان ہوا۔ مرحوم ہمیشہ باکسنگ کی ترقی کے لیے کام کرتے تھے ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء پرُ نہیں کیا جاسکتا چیف کوچ استاد عبدالستار ،سیکریٹری ساؤتھ نورمحمد قبرانی،خازنچی ملیر باکسنگ مشتاق احمد ،انٹر نیشنل باکسر عبدالرؤف قریشی،محمد فیصل،محمد یاسین ،کلیم اللہ،علی محمد سعید،آفتاب حسین اور دوست محمد بھٹونے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیااور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور درجات کو بلند فرمائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں