ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاک ڈاؤن میں رعایت دی تو کیسز بڑھیں گے: وزیر صحت سندھ

کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہےکہ لاک ڈاؤن میں رعایت دی تو کیسز کی تعداد بڑھ جائے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں عذرا پیچوہو نے کہا کہ مئی میں کورونا کیسز پیک پر ہوں گے، کیسز کی پیک وسط مئی اور مئی کے آخر میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت کوروناکیسز کے اعتبار سے تعداد 10 فیصد مثبت ہے اور صوبے میں کیسز میں شرح اموات 2.2 فیصد ہے۔

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں صورتحال زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے، لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلوں پر مؤثر انداز میں عمل کرنا ہوگا، لاک ڈاؤن میں رعایت دی تو تعداد اور زیادہ بڑھ جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3373 اور ہلاکتیں 69 ہوچکی ہیں جن میں سے زیادہ تر کیسز کی تعداد کراچی سے سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں