ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مستقبل قریب میں بھارت میں کسی قسم کی کرکٹ متوقع نہیں، گنگولی

نئی دہلی(جسارت نیوز) کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں، جب تک وائرس کے خطرات مکمل ٹل نہیں جاتے خالی ا سٹیڈیم میں کھیلنا ہی مستقبل کا ممکنہ منظر معلوم ہوتا ہے، ممکن ہے کہ جرمن فٹ بال لیگ ، بنڈس لیگا پہلی لیگ ہوگی جو مئی میں دوبارہ شروع ہو سکے۔ بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کے مطابق کچھ کرکٹرز بھی خالی اسٹیڈیمزمیں کھیلنے کے خیال کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں جیسا کہ مارچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ ا سٹیڈیم میں بغیر مداحوں کے کھیلا گیا تھا، اسی طرح کا منظر سوراشٹر اور بنگال کے مابین رنجی ٹرافی کے فائنل کے5ویں دن بھی دیکھنے میں آیا تھا ، میچ اختتامی مراحل میں بند دروازوں کے پیچھے کھیلا گیا۔ تاہم بھارت میں ٹاپ فلائٹ کرکٹ جلد بحال ہونا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انسانی جان کو خطرہ ہے تو کھیل کو چھوڑنا ہی بہتر حل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں