ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت نے بندرگاہوں پر کنٹنیرز کی مفت لینڈنگ کی معیاد 15 دن کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث بندرگاہوں پر کنٹینرز کی مفت لینڈنگ کی معیاد 5 دن سے بڑھا کر15 دن کردی ہے۔

اس ضمن میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کسٹمز کلئیرنگ اہجنٹس،کسٹمز حکام سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلہ کے تحت تجارتی سرگرمیوں و درآمدات اور برآمدات کیلئے بندرہ گاہ استعمال کرنے والے صارفین کی سہولت کیلئے مفت کنٹینرز لینڈنگ کا دورانیہ 5 دن سے بڑھا کر 15 ورکنگ ڈے کردیا گیا ہے۔

معیاد میں اضافے کا اطلاق 25مارچ 2020 سے 30 اپریل 2020 تک کے عرصہ پر ہوگا اور اس عرصہ کے دوران پورٹ پر لینڈ کرنے والے اور آنے والے کنٹینرز پانچ دن کے بجائے 15 کام کے دنوں تک کے لئے بندرگاہ پر رکھے جاسکیں گے اور ان پر کسی قسم کا ڈیمرج یا سرچارج لاگو نہیں کیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں