ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کنگز نے قلندرز کو شکست دے دی

پی ایس ایل میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز کا ہدف دیا تھا
پشاور زلمی کا آج جمعہ کو ملتان سلطانز سے ٹکرائو ہوگا، دونوں ٹیمیں کو چیلنج درپیش
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹ سے آئوٹ کلاس کر دیا، میزبان ٹیم کے اوپنرز نے حریف بولرز کی درگت بناتے ہوئے 151 کا ہدف 17 گیندوں قبل ہی عبور کرلیا، حارث رئوف کے ایک ہی اوور میں 2 ڈراپ کیچز سے مواقع پانے والے شرجیل خان 74 اور بابراعظم 69 پر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل حریف ٹیم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔ پی ایس ایل 5 میں جمعہ کو پشاور زلمی کا ملتان کے سلطانوں سے ٹکرائو ہوگا، فائنل فور تک رسائی کے امکانات روشن کرنے کے لیے سخت جان حریف کو زیر کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ کامران اکمل، شعیب ملک اور حیدر علی امیدوں کا محور ہوں گے، شان مسعود الیون معین علی، رلی روسو اور شاہد آفریدی پر انحصار کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں