ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل پر فکسنگ کی پیشکش سے متعلق آگاہ نہ کرنے پر 3 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری کمیٹی کے چیئر مین جسٹس (ر) فضل میران چوہان نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عمر اکمل نے فکسنگ کی آفرز سے متعلق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہ کرکے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کی  جس پر انہیں سزا سنائی گئی۔

عمر اکمل پر 3 سال کیلئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں