ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمرہ کے لیے حرم شریف جلد کھول دیا جائے گا

حرمین جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ عمرہ، طواف اور نماز کیلئے حرم شریف جلد کھول دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین عام نمازیوں کیلئے کھولنے کی تیاری کرلی ہے، نمازیوں کو حرمین شریفین میں داخل ہونے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامیہ کے سرپرست شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ عمرہ، طواف اور نماز کیلئے حرم شریف جلد کھول دیا جائے گا تاہم مسلمان  روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عام  افراد کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بیرون سے آنے والے زائرین وعمرہ پر بھی پابندی لگادی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں