ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

این ڈی ایم اے کا ڈاکٹروں کی شکایات کے لیے ہاٹ لائن کا آغاز

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین این ڈی ایم اے کی ہدایت پر ڈاکٹروں اور میڈیکل عملے کی شکایات کے اندراج اور ازالے کے لیے
ہاٹ لائن کا آغاز کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ہاٹ لائن یونیورسل نمبر 157-157-111-051 این ڈی ایم اے کے آپریشن روم میں قائم کی گئی ہے۔ یونیورسل نمبر پر ڈاکٹر اور کورونا مریضوں کے علاج سے منسلک اسپتال عملہ 24 گھنٹے رابطہ کر سکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف ذاتی حفاظتی سامان کی عدم دستیابی اور دوسرے مسائل پر اس نمبر پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں