ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے ‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے ،حمزہ شہباز 11 ماہ سے جیل میں ہیں ، کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ، کوئی ریفرنس نہیں۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کر سکا ،بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پر حمزہ شہباز حراست میں ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ۔لیگی ترجمان نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ آج کی تاریخ تک حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس تک فائل نہ کر سکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں