ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج سندھ میں جمعہ کے روز 3 گھنٹے کے لیے سخت لاک ڈاؤن ہوگا

کراچی: صوبے سندھ میں آج دوپہر 12 سے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ نمازِ جمعہ سمیت دیگر مذہبی اجتماعات پر پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تین گھنٹے کے سخت لاک ڈاؤن میں استثنیٰ حاصل کاروبار بھی بند رہیں گے جبکہ گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سندھ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ محکمہ داخلہ کی ایس او پیز پر عمل کریں۔

خیال رہے کہ صوبے سندھ سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہر سطح کے مذہبی اجتماعات پر پابندی ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے یہ پابندی کورونا کے پھیلاؤ کے باعث عائد کر رکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں