ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ایک ارب 38 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جس کے بعد گزشتہ ہفتہ غیرملکی قرضوں کی مد میں 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں بھی کی گئیں، تاہم 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرکے 12 ارب 7 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں، جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 46 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں