ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شعیب اختر نے مناسب اور تلخ سچائی کا اظ�ار کیا �ے۔یونس خان

لاہور(جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی قانونی ٹیم اور قانونی مشیر تفضل رضوی پر تنقید کے حوالے سے سابق کپتان یونس خان فاسٹ بولرشعیب اختر کی حمایت میں سامنے آگئے۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمر اکمل کو تین سال کی سزا کو انتہائی سخت قرار دیتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کسیز خراب کرتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کا شعبہ قانون اور اس کے قانونی مشیر تفضل رضوی نااہل ہیں۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق فاسٹ بولر کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں درخواست جمع کرائی اور ان کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سابق فاسٹ اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے بیان کو ہتک آمیز قرار دیا گیا اور کہا کہ وہ بھی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔اب قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے شعیب اختر کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔یونس خان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے مناسب اور تلخ سچائی کا اظہار کیا ہے، یہ وقت ہے کہ پی سی بی شعیب اختر کے ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے بہتر ہے، میں شعیب اختر کے ساتھ کھڑا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں