ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی جزیروں پرریستورانوںاور تیرتے محلات کا منصوبہ تیار

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں 4 چھوٹے جزائر کو سیاحتی مقاصد میں لانے کے بڑے منصوبے کا اعلان کردیا۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ریڈ سٹی کمپنی کے منصوبے کے تحت چاروں جزائر میں سیاحتی مقاصد کے لیے ہوٹل، ریستوران اور پانی پرتیرتی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ منصوبے کے بنیادی امور کے تعین میں 3ہفتے لگیں گے اور اس دوران پانی میں تیرتے محلات، ریستوران اور 2 پرتعیش ہوٹل کے قیام کی جگہ کا تعین کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت شیبارہ اور امہات الشیخ جزیروں میں ایک ایک لگژری ہوٹل قائم کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں