ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زاید اموات

واشنگٹن/نئی دہلی/ ماسکو/میڈرڈ/ لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس دنیا بھر میں 2 لاکھ 37 ہزار720سے زندگیاں لے گیا، امریکا میں مسلسل تیسرے روز 2 ہزار سے زاید ہلاکتیں، اموات کی تعداد 65 ہزار تک پہنچ گئی۔کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 33 لاکھ 65 ہزار 52 افراد متاثر ہوچکے ہیں، امریکا میں متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔بلجیم میںکورونا مریضوں کی تعداد 49 ہزار ہوگئی، یورپ بھر میں کورونا وائرس سے اموات مسلسل کم ہونے لگیں، کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید نرم کردی گئیں۔روس میں وزیراعظم بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، وہاں اب تک 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔روس میں تیزی سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اب تک وہاں 37 لاکھ افراد کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں، اس لحاظ سے وہ دنیا کا دوسرا ملک بن چکا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 35ہزار سے اوپر چلی گئی ہے، بھارت میں گمبھیر صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کردی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے اموات کے لحاظ سے امریکا پہلے، اٹلی دوسرے، برطانیہ تیسرے، اسپین چوتھے، فرانس پانچویں، بلجیم چھٹے، جرمنی ساتویں، ایران آٹھویں، نیدرلینڈ نویں اور چین دسویں نمبر پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں