ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ کا پاکستان سے سیریز خالی اسٹیڈیم میں کروانےپرغور

شفقنا اردو: انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سيريز بند اسٹيڈيم ميں کھيلنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کےباعث کھیلوں کی سرگرمياں معطل ہیں اورميدان ويران ہونے سےکھلاڑی گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔

ادھر انگلينڈ نے بند دروازوں ميں کرکٹ کھيلنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ برطانوی اخبار ڈيلی ميل کے مطابق انگلش بورڈ ويسٹ انڈيز اور پاکستان سے سيريز خالی اسٹيڈيم ميں کھيلنے پر غورکررہا ہے۔

کرونا کے باعث جون ميں شيڈول ويسٹ انڈيز کا دورہ انگلينڈ ملتوی کردیا گیا تھا مگراب 8 جولائی سے کرکٹ کی واپسی متوقع ہے۔ انگلينڈ اور ويسٹ انڈيز کی سيريز خالی اسٹيڈيم ميں کھيلنے کی تياری ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اورانگلينڈ کے درميان 3 ٹيسٹ ميچوں کی سيريز بھی خالی اسٹيڈيم ميں ہوگی۔30 جولائی سے شروع ہونے والی سيريز ايک ہفتے تاخير کے بعد 5 اگست سے ہونے کا امکان ہے۔

انگلينڈ کرکٹ بورڈ نے شيڈول ميں تبديلی پرغور شروع کرديا ہےاور جلد اعلان متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں