ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت خطے میں جنگ بھڑکانے کی حماقت سے باز رہے ، شہباز شریف

لاہور(نمائندہ جسارت)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حاجی پیر، سنکھ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال
فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے۔شہباز شریف نے بھارتی فائرنگ سے زخمی خاتون کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں جنگ بھڑکانے کی حماقت سے باز رہے۔مودی حکومت 27فروری 2019ء کو دیے جانے والے پاکستانی جواب کو یاد کرے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کورونا وبا سے نمٹنے میں مصروف ہے لیکن بھارتی حکومت انسان دشمنی کے رویہ پر کاربند ہے اور انسانوں کی مدد کے مرحلے پر بھی تعصب کی آگ میں جل رہی ہے۔شہباز شریف نے ایل او سی پر رہنے والی عام آبادی کے جذبے اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں