ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں 2 لاکھ  58 ہزار سے تجاوز کرگئیں

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 354 ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ایک بار پھر کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہو گیا ہے، امریکی ریاستوں میں سب سے زیادہ نیویارک میں موذی مرض سے 25 ہزار 204 افراد ہلاک اور 3 لاکھ 30 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

جس کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 72 ہزار 271 جبکہ مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 37  ہزار 633 ہے جو دنیا بھر کے مجموعی کیسز کا ایک تہائی ہے۔

دوسری جانب اٹلی میں عالمگیر وبا سے اموات کی تعداد 29 ہزار315  تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسپین میں 25 ہزار 613  افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں بھی 25  ہزار 531 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

برطانیہ میں مجموعی ہلاکتوں کی  تعداد 29  ہزار 427 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے مزید 2 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1695 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 49 ہزار 436 ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں