ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

معروف سماجی کارکن ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا وائر س کا فالوآپ  ٹیسٹ منفی آگیا۔

فیصل ایدھی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب میں صحت یاب ہوگیا ہوں، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے، کورونا ٹیسٹ سے پہلے مجھے علامات ظاہر ہوئیں تھیں،جس کی بنیاد پر میں نے کورونا ٹیسٹ کرایا، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود  کوآئیسولیشن میں رکھا۔

یاد رہے کہ فیصل ایدھی نے 17روزمیں 3بار ٹیسٹ کروائے ، فیصل ایدھی نے 20 اپریل کو پہلا ٹیسٹ کرایا تھا ، جو مثبت آیاتھا ،جس کے بعد دوسرا ٹیسٹ گذشتہ ہفتے کرایا تو وہ بھی مثبت آیا تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں