ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں کورونا سے مزید 40 اموات، مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 526 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 23274  تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 178 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ایک ہزار 49 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8693 ہے، سندھ میں 8640، خیبرپختونخوا میں 3499، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 386، اسلام آباد میں 485 اور آزاد کشمیر 76 میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 526 ہوگئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں، جہاں کوروناسے194انتقال کرگئے ہیں،سندھ میں 148، پنجاب میں 156، بلوچستان 21، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا کے 143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں