ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : سی این جی سٹیشنز سنسان ، دہاڑی دار عملہ فارغ

ملک بھر میں سی این جی ڈلوانے کیلئے گاڑیوں کی طویل قطاریں ہر شہر کا معمول ہے، لیکن پٹرول سستا ہونے کے بعد کراچی کا نقشہ بدل گیا ہے، سی این جی اسٹیشنز گیس ہونے کے باجود پہلی بار سنسان ہیں جبکہ وہاں کام کرنے والا دہاڑی دار عملہ فارغ ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی این جی کے مقابلے میں پیٹرول فی لیٹر 42 روپے سستا کیا ہوا، سی این جی اسٹیشنز کا بھٹا ہی بیٹھ گیا، یعنی شہر کے وہ اسٹیشنز جو یومیہ ہزاروں کلو کے حساب سے سی این جی فروخت کیا کرتے تھے، اُن کی سیل مضحکہ خیز حد تک کم ہوکر ڈیڑھ دو سو کلو پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بیشتر پمپس مالکان نے سی این جی بھرنے والے عملے کو فارغ کردیا ہے، جبکہ بجلی سے چلنے والے کمپریسرز جو صرف ناغہ والے دن بند رہتے تھے اب عام دنوں میں بھی بند ہیں کیونکہ خریدار غائب ہیں ۔

حقیقت میں اب سی این جی صرف اُن گاڑیوں میں ڈلوائی جارہی ہے جو پٹرول پر نہیں چل سکتیں۔

ماہرین کے مطابق حکومت پیٹرول اور سی این جی میں قیمتوں کا فرق کم کرکے اس صورتحال کو بہتر کر سکتی ہے۔

اس کے علاوہ سی این جی کی فروخت میں اضافے سے امپورٹ اور آلودگی میں بھی کمی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں