ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کھیلوں میں سیاست کررہا ہے ،جاوید میانداد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے سے انکار کردے۔ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت میں انسانیت سوز سلوک جاری ہے، خاص طور پر وہاں کے مسلمانوں کو ہدف بنایا جارہا ہے،ہمیں بھارت کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کرنی چاہیے،یہ درست ہے کہ بھارت کھیلوں میں سیاست کر رہا ہے، جو غلط ہے اس لیے غلط کو غلط ہی کہا جائے گا، آسٹریلیا میں شیڈول میگا ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف کھیلنا نہیںچاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میچ فکسنگ کرنے والوں کو دوبارہ آنے کا حق نہیں، اسپورٹس مین کے معاشرے پر بہت اثرات ہوتے ہیں، اسپورٹس مین کو مثالی کردار کا حامل ہونا چاہیے، سب سے پہلے ملک کو دیکھا جائے، ہمارے ملک میں احتساب کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں