ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے پر غور

شفقنا اردو: پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت اور خیبرپختونخوا نے حمایت کردی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں تمام صوبائی وزراء نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں، تاہم خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کر دی۔ صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے کل اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں