ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم معیشت کی تباہی کا ملبہ کورونا پر ڈال رہے ہیں‘ خواجہ آصف

سیا لکوٹ ( آن لائن ) سابق وزرخارجہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کو رونا سے متعلق حکومت کی اب تک کو ئی پا لیسی سامنے نہیں آئی، وزیر اعظم عمران خان کو معلو م ہی نہیں کہ کو رونا سے متعلق کیا پا لیسی ہو نی چاہیے ،ملک کی معیشت کو تباہ کر کے سارا ملبہ کورونا پر ڈالا جارہا ہے ۔ان خیالات کاظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان کو رونا پر ووٹوں کی سیاست کر رہے ہیں،ان کے اس فعل سے ملکی معیشت مزید خراب ہو جائے گی،جب تک 6ہفتو ں کا مکمل لا ک ڈائون نہیں ہو گا تب تک کو رونا پر قابو نہیں پا یا جا سکے گا، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ اسما رٹ لا ک ڈائون لگائیں گے،ا سما رٹ لا ک ڈائون کیا ہو تا ہے سمجھ نہیں آرہی، لا ک ڈائون تو لا ک ڈائون ہو تا ہے جیسے نواب اسلم رئیسانی کہتے ہیں ڈگری جعلی ہو یا اصلی ڈگر ی ڈگر ی ہو تی ہے، اس طرح لا ک ڈائون لا ک ڈائون ہو تا۔ لا ک ڈائون سے پہلے بھی معیشت کا براحال تھا وزراعظم کو رونا کے حوالے سے اب تک 7سے8بیا ن دے چکے ہیں ان کو خود نہیں معلوم کہ کو رونا کے حوالے سے پا لیسی کیا ہو نی چاہیے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں