ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا سے مزید 35 مریض چل بسے، اموات 594 ہوگئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 25 ہزار 837 جبکہ 594 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 9,093، پنجاب میں 10,033 ،بلوچستان میں 1,725  ،خیبر پختونخواہ 3,956  ،گلگت بلتستان میں 394  ، اسلام آباد میں 558 اورآزاد کشمیر میں 78 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 171، پنجاب میں 183 ، خیبرپختونخوا میں 209، بلوچستان میں 24، اسلام آباد 04 گلگت بلتستان میں 03 اموات ہوئیں جبکہ 7 ہزار 530 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 993 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1,764 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 35 اموات ہوئیں۔

ملک بھرمیں اب تک 2 لاکھ 57  ہزار 247  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم پاکستان میں 16  فیصد مریضوں میں کورونا بیرون ملک سے آئے افراد کے ذریعے منتقل ہوا جبکہ 82 فیصد مریضوں میں  کورونا مقامی طور پر منتقل ہوا۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 39 لاکھ  17  ہزار 564  افراد متاثر، 2 لاکھ 70  ہزار720 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 13 لاکھ  44 ہزار 120 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Another 35 deaths from Corona in the country, the number rose to 594

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں