ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے باہرآیا،امریکی صدر

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کسی کی بے وقوفی کی وجہ سے کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے باہرآیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ کچھ تو ضرور ہوا،یا تو کو ئی نااہل تھا یا احمق تھا جس کی وجہ سے وائرس لیک ہوا۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی بے وقوفی یا نااہلی کے سبب کورونا وائرس ووہان لیبارٹری سے باہرآیا۔

دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کے بجائے امریکا اپنے داخلی معاملات سے نمٹے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار دنیا بھر میں  پھیلنے والے کورونا وائرس کا قصوروار چین کو قرار دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں