ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں  2 لاکھ  80 ہزار سے تجاوز کرگئیں

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 690 ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ایک بار پھر کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہو گیا ہے، امریکی ریاست نیویارک میں موذی مرض سے 26 ہزار 771 افراد ہلاک اور 3 لاکھ 43 ہزار 409 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 جس کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 80 ہزار 40 جبکہ مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 47  ہزار 318 ہے جو دنیا بھر کے مجموعی کیسز کا ایک تہائی ہے۔

دوسری جانب اٹلی میں عالمگیر وبا سے اموات کی تعداد 30 ہزار395  تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسپین میں 26 ہزار 478  افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں بھی 26  ہزار 310 افراد جان لیوا وائرس کا لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

برطانیہ میں مجموعی ہلاکتوں کی  تعداد 31  ہزار 587 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے مزید 8  افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 109 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہزار 939 ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں