ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوران نماز نوجوان کی روح پرواز کر گئی، ویڈیو وائرل

خدائے ذوالجلال کے حضور سجدہ ریزی کے دوران نوجوان کی روح پرواز کر گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹ میں ادائیگی نماز کے دوران ملازم حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملا۔

مختصر دورانیے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اردن کے ایک ریسٹورنٹ میں لگے کیمروں کی ہے، متوفی کی شناخت یزان الاکرابوی کے نام سے ہوئی ہے جو کام کی جگہ پر نماز کے دوران دم توڑ گیا۔

. . بالفيديو .. لحظة وفاة شاب أردني أثناء صلاته . #الشارقة_للأخبار #الإمارات #الأردن

A post shared by الشارقة للأخبار (@sharjahnews) on May 10, 2020 at 5:22am PDT

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران نماز نوجوان کچھ بے چینی کا اظہار کرتا ہے اور درد کی وجہ سے سر پر ہاتھ رکھتا ہے جس کے چند لمحوں بعد وہ جائے نماز پر ہی گر جاتا ہے اور اسی حالت میں روح پرواز کر جاتی ہے۔

یہ منظر دیکھ کر ساتھی ملازم فوری پہنچ کر نوجوان کو ہلاتا ہے اور پانی کا چھڑکاؤ کرتا ہے لیکن نوجوان کے جسم میں کوئی حرکت نہیں ہوتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں