ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ایجوکیشن بورڈ کرپشن کیس ‘ ملزم آزاد علی کی ضمانت منظور

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ نے سندھ ایجوکیشن بورڈ میں 2.5 کروڑ روپے کے گھپلے میں ملوث ملزم آزاد علی کی ضمانت کی درخواست گارنٹی کی رقم جمع کرانے کی شرط پر منظور کرلی ہے۔ پیر کو جسٹس مشیر عالم اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل عدالت عظمیٰ کے2 رکنی بنچ نے ملزم آزاد علی کی دائر ضمانت درخواست پر سماعت کی۔ ملزم آزاد علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 25 ملزمان مقدمے میں نامزد ہوئے‘ کچھ کو ضمانت قبل از گرفتاری مل چکی ہے‘ ایک نامزد ملزم جس کو ضمانت دی گئی اس کا اور میرے موکل کا مقدمہ بالکل ایک جیسا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے دلائل سننے کے بعد ملزم آزاد علی کو گارنٹی کی رقم ادا کرنے کی شرط پر ضمانت دے دی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں