ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد میاں سومرو کی زیر صدارت پرائیویٹائزیشن کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت پرائیویٹائزیشن پرفارمنس ریویو کمیٹی کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ منگل کو یہاں منعقدہ اجلاس میں رواں اور آئندہ مالی سال میں نجکاری کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کورونا کے باعث موجودہ مالی سال کے اہداف کسی حد تک متاثر ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے شرکا کو ہدایت کی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متعلقہ ٹرانزیکشنز پر کام جاری رکھا جائے۔ اجلاس میں بہادر شاہ، بلوکی پاور پلانٹس، ایس ایم ای بینک، سروسز ہوٹل، کنونشن سینٹر کی نجکاری اور دیگر امور کے متعلق نئے اہداف پر وفاقی وزیر کو بریفنگ دی گئی اور وزارت کے حکام نے کہا کہ نجکاری سے متعلق موجودہ صورتحال پر مسودہ وزیراعظم آفس بھی بھیجا گیا ہے۔ انہوں وفاقی وزیر کو مزید بتایا کہ آئندہ ہفتے نجکاری بورڈ کی میٹنگ بھی متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں