ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کی پالیسیوں سے مسلمانوں کو تکلیف ہوئی ،سروے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں کیے گئے ایک سروے مطابق بیشتر امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی، جب کہ مسلمانوں نے ہی امریکی صدر کی مدد کی۔ واشنگٹن کے معروف پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے رواں برس فروری میں سروے کیا گیا تھا، جس میں مسلمانوں سے بھی رائے لی گئی تھی اور اس سروے کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کا مختلف مذاہب کے ماننے والے افراد کے ساتھ رویہ جاننا تھا۔ سروے کے دوران 48 فیصد افراد کا خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا مسلمانوں کے ساتھ رویہ درست نہیں، جب کہ 7 فیصد لوگوں کی رائے تھی کہ ایسا نہیں۔ سروے میں شامل اکثر افراد کا یہ بھی خیال تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں سے انجیلی مسیحیوں کو فائدہ پہنچا۔ سروے میں شامل افراد نے یہود اور کسی بھی مذہب کو نہ ماننے والوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی زیادہ حمایت کی۔ سیاسی طور پر خود لبرل اور ڈیموکریٹک قرار دینے والے گروپ کے افراد میں سے زیادہ تر یعنی 10 میں سے 6 کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی وجہ سے مسلمانوں کی مشکلات بڑھیں۔ اسی طرح 9 فیصد پروٹسٹنٹ مسیحیوں کی رائے تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مسلمانوں کی مدد کی۔ 51 فیصد کا خیال تھا کہ ان کی پالیسیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا، جب کہ 37 فیصد کے مطابق ان کی پالیسیوں سے مشکلات بڑھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں