ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیرپر مہاتما گاندھی اور مودی کے خیالات بالکل مختلف ہیں‘فیاض الحسن چوہان

لاہور(نمائندہ جسارت)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسلمانوں کے حوالے سے مہاتما گاندھی اور نریندر مودی کے خیالات میں زمین آسمان کا فرق ہے، گاندھی نے کشمیر کے بھارت سے زبردستی الحاق کی کھلے عام مخالفت جبکہ ان کے حق خود ارادیت کی مکمل تائید کی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک آڈیو پیغام میںجاری کیا، جس میں مہاتماگاندھی کشمیر سے متعلق گفتگو کررہے ہیں،اسی آڈیو کی تناظر میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گاندھی نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو پاکستان یا یونین کے ساتھ رہنے کے فیصلے کی آزادی ہونی چاہیے مگر موجودہ حالات میں کشمیریوں کے حوالے سے مہاتما گاندھی اور نریندر مودی کے خیالات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و استبداد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،اترپردیش میں مودی کے آلہ کار یوگی ادیتیاناتھ نے مسلمان دشمنی کی انتہا کر دی ،اتر پردیش کی پولیس زبردستی مسلمان خوانچہ فروشوں کی روزی بند کر رہی ہے اوروہاں کی انتہا پسند سرکار لوگوں کو مسلمانوں سے خرید و فروخت نہ کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں