ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخواہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ

پشاور:خیبر پختونخواہ کی حکومت نے پیر سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر   اطلاعات اجمل وزیرکا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت کھول جائے گا، کمشنررزاور  ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر ایس او پیز تشکیل دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی نئی قیمت کے مطابق کرایہ وصول کیا جائے گا، کمشنر حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے ڈویژن کے اندر انفرادی روٹ کھولنے کا فیصلہ کریں گے، ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے روٹ کا فیصلہ بھی کمشنرز کریں گے، ایسے روٹ جو  مختلف ڈویژنوں کی حدود میں ہونگے ان کو کھولنے کا فیصلہ صوبائی سطح پر ہوگا۔

اجمل وزیر کا کہنا ہےکہ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ وفاق سے مشاورت کے بعد کیا ہے،ٹرانسپورٹرز کی سہولت کےلیے پیٹرول پمپ چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے، حجام کی دکانیں ایس او پیز کے تحت جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو 4بجے تک کھلی رہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں