ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں‘ اس کے ساتھ جینے کاڈھنگ سیکھنا ہوگا‘ عالمی ادارہ صحت

نیویارک/دبئی(خبرایجنسیاں) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں اس لیے دنیا کو اس مہلک وائرس کے ساتھ ہی جینے کا ڈھنگ سیکھنا ہوگا۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے ہنگامی حالات مائیکل ریان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں روزانہ احتیاط کرنی ہوگی تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئے۔انہوں نے دنیا سے اب تک ایچ آئی وی کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے اور اب ایک اور جان لیوا وائرس کی وبا کا سامنا ہے، کورونا کو سنجیدگی سے لیا جائے اور لاک ڈاؤن میں نرمی میں جلد بازی نہ کی جائے۔ مائیکل ریان نے موثر اور کم قیمت ویکسین کی جلد از جلد تیاری کے لیے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوا کی دستیابی سے قبل حالات کا معمول پر آنا ناممکن نظر آتا ہے۔دوسری جانب دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کورونا وائرس کے دوران خدمات انجام دینے والے غیر ملکی ڈاکٹرز کے لیے10سال کے گولڈن ویزے کا اعلان کردیا ۔انہوں نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور کوروناوائرس کے مریضوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے پر طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور ایڈمنسٹریٹو عملے کی کاشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں