ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پیر سے ٹریننگ شروع کردینگے

لندن (جسارت نیوز) عالمی وبا کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے جو احتیاطی تدابیر کھیلوں کے شعبوں میں اختیار کی گئی تھیں اب آئستہ آئستہ میدانوں میں رونق بحال ہورہی ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ کھلاڑی انفرادی طور پر پیر سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ تاہم کھلاڑیوں کو دی گئی گائڈلائنز پر عمل کرنا ہوگا۔ ای سی بی ترجمان کے مطابق حکومت برطانیہ نے مشروط طور پر کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ چند روز قبل وزیر اعظم نے لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ پارکس اور جمز کے علاوہ کھلے میدان ابھی کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے نہیں کھولے جاسکتے۔ ای سی بی کے اس اعلامیہ کے بعد لگتا ہے کہ اب حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں اور روز مرہ کے معاملات شروع ہورہے ہیں۔سربراہ ای سی بی ایشلے گلس کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں انفرادی ٹریننگ کا آغاز کررہے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں