ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک طبی ساز و سامان کی دوسری امدادی کھیپ لیبیا پہنچ گئی

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے روانہ کی گئی امداد کی دوسری کھیپ لیبیا پہنچ گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزارت صحت کے ہنگامی حالات ادارے نے سامان وصول کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ طبی ساز و سامان ترکی کے طرابلس میں سفیر سرہاد آاکسین کی جانب سے ڈاکٹر توفیق کے سپرد کیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی نے اس سے قبل 11 اپریل کو بھی لیبیا میں کورونا وبا کے تناظر میں طبی سازوسامان کی امداد بھیجی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں