ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف عالم دین ڈاکٹر طیب زین العابدین سوڈان میں انتقال کر گئے

اسلام آباد/خرطوم(صباح نیوز)معروف عالم دین اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سابق نائب صدر ڈاکٹر طیب زین العابدین
سوڈان میں انتقال کر گئے.ڈاکٹر طیب زین العابدین اسلامی یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے بانی ممبران میں سے تھے جبکہ انہوں نے جامعہ میں ایک عشرے سے زائد عرصہ تک مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیں.ڈاکٹر طیب نے کیمبرج یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی، انہوں نے اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کی بھی بنیاد رکھی، ڈاکٹر طیب نے اسلامی یونیورسٹی میں بطور ڈین سوشل سائنسز بھی خدمات سر انجام دیں، قانونی برادری سمیت ملک کے کئی حلقوں میں ان کے طلبا کی بڑی تعداد موجود ہے.ڈاکٹر طیب کا تعلق سوڈان سے تھا اور اسلامی یونیورسٹی میں خدمات سرانجام دینے کے بعد خرطوم یونیورسٹی کیمرکز براے افریقہ و ایشیا سے منسلک رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں