ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمشنر کراچی افتخار شہلوانی کا الخدمت میگا ریلیف سینٹر سخی حسن  کادورہ

کراچی : کمشنر کراچی افتخار شہلوانی نے الخدمت میگا ریلیف سینٹر سخی حسن  کادورہ کیا، دورے کے موقع پر راشن کی تقسیم کے کاموں کا جائزہ لیا۔

کمشنر کراچی کا استقبال امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر اور الخدمت ریلیف پروجیکٹ کراچی کے انچارج قاضی صدر الدین نے کیا۔

کمشنر کراچی نے الخدمت کے کاموں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ چھبیس فروری سے زیادہ اموات کاکہا گیا لیکن اللہ کا شکر ہے اموات کم ہیں،اموات کم ہونے کا مطلب یہ نہیں خاموش ہوکر بیٹھ جائیں،اللہ کا شکر ہے کراچی میں بھوک سے کوئی نہیں مرا،ایس او پی کے تحت تاجروں کو پابند کیا جارہا ہے،جلد مارکیٹیں کھل جائیں گی،جومارکیٹیں سیل ہیں وہ ایس او پی پرعمل کرنے کا مظاہرہ دکھائیں گی تو سیل کھولیں گے۔

منعم ظفر کا کہنا تھا کہ کرونا عالمی وبا ہے اس کے خلاف مل کرلڑنا ہے ، رضاکارانہ طور پراس صورتحال میں کام کرنے والے ورکرز قابل ستائش ہیں، الخدمت بغیر کسی رنگ ومذہب کے عوام کی خدمت میں مصروف ہے، مخیر حضرات کے تعاون سے خدمت کا کام جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں