ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید کمی کردی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی جاری کردی جس کے تحت شرح سود میں مزید 100بیسس پوائنٹس (ایک فیصد) کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 1 فیصد کم کے بعد شرح سود 8 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں شرح سود میں 5.25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں برس مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہنے کا امکان ہے، اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق کورونا کے سبب اچھوتے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ وبا کی نوعیت غیر معاشی ہے، شرح سود میں کمی معاشی سست روی ختم نہیں کرسکتی لیکن رقم کی قلت کا مسئلہ حل کرسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں