ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ خوراک کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی ،گندم اورچینی برآمد

ملتان، فیصل آباد،سانگھڑ(صباح نیوز) ملتان، فیصل آباد اور سانگھڑ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور گوداموں سے ہزاروں من گندم، چینی اور بڑی تعداد میں گھی کے ڈبے برآمد کیے گئے۔ ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے تحصیل جلال پور کی بستی نائی والا میں کارروائی کرکے ذخیرہ کی گئی 5ہزار من گندم کی بوریاں برآمد کر لیں،گودام کا مالک فرار ہو گیا۔کمشنر فیصل آباد سٹی ایوب بخاری کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کوکیانوالہ میں واقع گودام پر چھاپا مارکر چینی کے ایک ہزار تھیلے اور گھی کے 700 ڈبے برآمد کیے گئے ہیں جبکہ گودام کو سیل کر دیا گیا ۔ سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر میں محکمہ خوراک نے گندم کی ذخیرہ کی گئی 4ہزار سے زاید بوریاں برآمد کرلیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سانگھڑ چودھری منور آرائیں کے مطابق شاہ پور چاکر سے گندم کے 5 گوداموں پر چھاپا مار کر 100 کلو گرام والی 4 بوریاں تحویل میں لی گئیں۔برآمد گندم سرکاری گودام میں منتقل۔ محکمہ خوراک کے افسران نے عوام سے غیر قانونی ذخیرہ کی گئی گندم کی نشاندہی کرنے کی اپیل کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں