ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی اسکینڈل تحقیقاتی کمیشن میں طلبی، وزیر اعلی سندھ کا پیش ہونے سے انکار

اسلام آباد: چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن نے وزیرا علیٰ سندھ کو طلب کرلیا ہے تاہم ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے اپنے خط میں اس اقدام کو کمیشن کے دائرۂ اختیار سے باہر قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو چینی اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے طلب کیا تاہم انہوں نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔ سندھ کے ایڈوکیٹ جنرل نے ڈی جی ایف آئی کے نام خط میں لکھا ہے کہ ٹی او آرز کے تحت کمیشن وزیرا اعلیٰ کو طلب نہیں کرسکتا۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی سندھ کی طلبی کی درخواست کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے سیکشن 3 کی نفی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کمیشن کے سامنے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں