ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں 22 سے 27 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

کراچی / لاہور: سندھ حکومت نے 22 سے 27 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ نے عید تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام صوبائی محکموں، خودمختار کارپوریشنز میں 22 سے 27 مئی تک عید کی تعطیلات ہوں گی، بلدیاتی کونسلز میں بھی عید تعطیلات کا اطلاق ہوگا جب کہ لازمی سروس کے اداروں پر عید تعطیلات کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق کورونا ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور افراد اور اداروں میں بھی عید تعطیلات نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیاں 22مئی سے 27مئی تک ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں