ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مائیکل جارڈن کے جوتے 5لاکھ60ہزار ڈالر میں نیلام

نیویارک( جسارت نیوز )باسکٹ بال لیجنڈ امریکا کے مائیکل جارڈن کے ابتدائی سیزن میں پہنے جوتے ریکارڈ قیمت 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگئے، 1985 میں مائیکل کے لیے ڈیزائن کئے گئے ائیر جارڈن نامی شوز کی نیلامی اس کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی۔باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کے جوتے معروف کمپنی نے ائیر جارڈن کے نام سے 1985 میں ڈیزائن کیے، ایک جوتے کا سائز 13 اور دوسرے کا 13.5 پانچ ہے۔منتظمین کو توقع تھی کہ وائس آف ایشیا نیلامی میں مائیکل کے استعمال شدہ اور آٹوگراف والے یہ شوز ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوں گے تاہم ان کی قیمت 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز لگی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔اس سے پہلے اسی کمپنی کے 1972 میں بنائے مون شو نامی جوتے 4 لاکھ 37 ہزار پانچ سو ڈالرز کے فروخت ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں